کوئی مجنوں کوئی رانجھا کوئی فرہاد نہیں
کوئی مجنوں کوئی رانجھا کوئی فرہاد نہیں
جس طرح میں ہوا ایسا کوئی برباد نہیں
میں نے ایجاد کیا ہے یہ مرا طرز جنوں
فن وحشت میں مرا کوئی بھی استاد نہیں
ہر محبت کی مثالیں نہیں بنتیں پاگل
میں بھی شہزاد نہیں تو بھی پری زاد نہیں
عشق کی قید سے چھوٹا ہوا کوئی لڑکا
یار آوارہ تو ہو سکتا ہے آزاد نہیں
پھول تو دور دکانوں کا کرایہ نکلے
عشق والوں کی یہاں اتنی بھی تعداد نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.