کوئی منظر ہے پر اسرار چلو دیکھتے ہیں
کوئی منظر ہے پر اسرار چلو دیکھتے ہیں
کیا ہے کہسار کے اس پار چلو دیکھتے ہیں
یہ نہ سوچا تھا مگر ہجر ہے درپیش سو اب
جینا آساں ہے کہ دشوار چلو دیکھتے ہیں
میں جو صحرا میں اکیلا ہوں تو شاید کوئی
مل ہی جائے ترا بیمار چلو دیکھتے ہیں
حاصل عشق اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
کر کے پر جرأت اظہار چلو دیکھتے ہیں
حشر میں کیسے چھپاؤ گے حقیقت اپنی
کون ہے کتنا گنہ گار چلو دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.