کوئی مشکل قدم بھاری نہیں ہے
کوئی مشکل قدم بھاری نہیں ہے
جنوں کی رہ میں دشواری نہیں ہے
کہیں کا ہے سفر درپیش لیکن
کہیں جانے کی تیاری نہیں ہے
بہت سی علتیں شامل ہیں اس میں
محبت ایک بیماری نہیں ہے
مرے چہرے پہ ہے اپنا تأثر
مرا پیشہ اداکاری نہیں ہے
مری آنکھوں میں ہیں نمکین آنسو
دکھاوے کی یہ غم خواری نہیں ہے
مجھے لگتے ہیں دوہرے زخم کیسے
تری تلوار دو دھاری نہیں ہے
بدن ہو جائے جس میں روح پرور
وہ کیفیت ابھی طاری نہیں ہے
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 98)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.