کچھ بھی مری آنکھوں کو سجھائی نہیں دیتا
کچھ بھی مری آنکھوں کو سجھائی نہیں دیتا
جب سے تجھے دیکھا ہے دکھائی نہیں دیتا
اس شور میں کیا بات سنائی نہیں دیتی
بس پیار کا اک بول سنائی نہیں دیتا
انسان کی تقدیر بدلتا ہے وہ انسان
جو نعرہ لگاتا ہے دہائی نہیں دیتا
میں جس کی محبت کے مرض میں ہوں گرفتار
ہے ایک مسیحا جو دوائی نہیں دیتا
کیا ہم بھی بھلائی سے نہ پیش آئیں کسی سے
بدلے میں اگر کوئی بھلائی نہیں دیتا
ظاہر ہے شعورؔ آپ کی باتوں سے کہ اللہ
ہر شخص کے سینے کو سمائی نہیں دیتا
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 70)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.