کچھ لوگ محبت میں وفا ڈھونڈ رہے ہیں
کچھ لوگ محبت میں وفا ڈھونڈ رہے ہیں
ہم کو تو یہ لگتا ہے ہوا ڈھونڈ رہے ہیں
جنگل میں ہرن ڈھونڈھتا ہے مشک کو جیسے
ہم لوگ اسی طرح خدا ڈھونڈ رہے ہیں
دنیا سے ہمیں مانگ کے کھانا نہیں آتا
خودداری میں کیوں لوگ انا ڈھونڈ رہے ہیں
ملتے ہیں یہاں سب ہمیں مذہب کے پرستار
اور ہم ہیں کہ انساں کا پتا ڈھونڈ رہے ہیں
وہ جن کو بچھڑنا ہے بچھڑ جائیں گے اک روز
پاگل ہیں جو ہم اپنی خطا ڈھونڈ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.