کچھ لوگوں نے ایسے مل کر اس کو آج خریدا ہے
کچھ لوگوں نے ایسے مل کر اس کو آج خریدا ہے
میں حیران ہوں دو آنکھوں کے ہوتے وہ بے دیدہ ہے
تب لگتا تھا عشق سے آساں جیسے کوئی کام نہیں
اب لگتا ہے کوئی نکتہ کیا اس سے پیچیدہ ہے
آتے جاتے لوگو دیکھو یوں نہ کوئی بات کہو
کتنے موسم گزرے لیکن دل اب کے سنجیدہ ہے
وہ دیکھے تو گزرا لمحہ مستقبل کی یاد لگے
وہ بولے تو آنے والا ہر اک حرف شنیدہ ہے
یہ وہ دل تھا جس میں اس کو جانے کتنے سال رکھا
یہ وہ گھر ہے جس کی چابی تالے میں پوشیدہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.