کچھ نہیں ہے زندگی میں اب ہے خالی زندگی
کچھ نہیں ہے زندگی میں اب ہے خالی زندگی
لگ رہا ہے بن گئی ہے اک سوالی زندگی
جس کو ہے پاس وفا پاس حیا اس دور میں
زندگی ہے اصل میں اس کی مثالی زندگی
شاہ کے دربار میں بھی سر نہ خم ہم نے کیا
ہم جیے جب تک گزاری شان والی زندگی
اس سمندر سے کوئی موتی نہیں ہم کو ملا
یوں تو ہم نے عمر بھر اپنی کھنگالی زندگی
سو گئے ہم اوڑھ کر تنہائی میں ساری تھکن
موت نے اپنے گلے جس دم لگا لی زندگی
زندگی سے تم ابھی واقف نہیں اچھی طرح
اس لیے لگتی ہے تم کو بھولی بھالی زندگی
ہیں بہاریں ہی بہاریں شہر میں لیکن قمرؔ
شہر سے بہتر ہے پھر بھی گاؤں والی زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.