کچھ روز ہو گئے ہیں کئے بے وفائی کو
کچھ اور عشق کرنے ہیں حاجت روائی کو
کرتے نہ قطع ہم یہ تعلق تو اور کون
آگے کھڑا ہوا تھا تری رہنمائی کو
لے کر مرض یہ آپ بھی مسجد میں جائیے
آرام کچھ دوا سے نہیں پارسائی کو
ہوگا نہ مجھ سے عشق دوبارہ کسی طرح
کرتے رہے جو یاد مری کج ادائی کو
جو تیسرا ہے فرد مسائل کا ہے سبب
شعر و سخن سے کام نہیں دو تہائی کو
ہنستے تھے جو سخن پہ یہ آلوکؔ ہیں وہی
اب دیکھتے ہیں دور سے تیری رسائی کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.