کیا بات ہے اے جان سخن بات کیے جا
کیا بات ہے اے جان سخن بات کیے جا
ماحول پہ نغمات کی برسات کیے جا
دنیا کی نگاہوں میں بڑی حرص بھری ہے
نا اہل زمانے سے حجابات کیے جا
نیکی کا ارادہ ہے تو پھر پوچھنا کیسا
دن رات فقیروں کی مدارات کیے جا
چلتے رہیں مدہوش پیالوں کی روش پر
نادان ستاروں کو ہدایات کیے جا
اللہ ترا حسن کرے اور زیادہ
ہم راہ نشینوں سے ملاقات کیے جا
بن آئے جوابات تو مل جائیں گے خود ہی
اے داور محشر تو سوالات کیے جا
ہستی و عدم کیا ہیں بجز جنبش ابرو
اے جان کنایات اشارات کیے جا
کہتا ہے عدمؔ مجھ کو ہر اک گوشۂ ہستی
آیا ہے تو کچھ سیر خرابات کیے جا
مأخذ:
Kulliyat-e-Adm (Pg. 129)
- مصنف: Khwaja Mohammad Zakariya
-
- اشاعت: 2009
- ناشر: Alhamd Publications, Lahore
- سن اشاعت: 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.