کیا ہے میری ذات کیا اوقات ہے کچھ بھی نہیں
کیا ہے میری ذات کیا اوقات ہے کچھ بھی نہیں
تیری رحمت کے سوا کیا ساتھ ہے کچھ بھی نہیں
جو بھی ہے مجھ میں وہ تیرے نام سے مجھ کو ملا
ورنہ اس ناچیز میں کیا بات ہے کچھ بھی نہیں
میری آنکھیں رونے پر آ جائیں تو پھر دیکھنا
سامنے ان کے یہ کیا برسات ہے کچھ بھی نہیں
وہ جسے دنیا سے کچھ لینا نہ دینا دوستو
اس کی خاطر جیت ہے کیا مات ہے کچھ بھی نہیں
جس اندھیرے سے گزرنا ہو رہا ہے ان دنوں
سامنے اس کے بھلا کیا رات ہے کچھ بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.