کیا ہوا گر جاگنے کی ٹھان لی اور سو گئے
کیا ہوا گر جاگنے کی ٹھان لی اور سو گئے
نیند اپنی تھی اسے پہچان لی اور سو گئے
گھر کا دروازہ کھلا تھا سو کھلا ہی رہ گیا
ہم نے بے فکری کی چادر تان لی اور سو گئے
کتنی اچھی رت جگے کی رات آئی تھی مگر
ہم نے تنہائی کی نیت جان لی اور سو گئے
ایک دو بوسے ہوا میں بھیج کر ان کی طرف
ان سے ہم نے ہلکی سی مسکان لی اور سو گئے
رات جاگو گے تو دن میں ٹوٹ جاؤ گے خلیلؔ
بات سچی تھی سو ہم نے مان لی اور سو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.