Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا کوئی کم ظرف ہے یا بے نوا ہے آئنہ

مختارالدین

کیا کوئی کم ظرف ہے یا بے نوا ہے آئنہ

مختارالدین

MORE BYمختارالدین

    کیا کوئی کم ظرف ہے یا بے نوا ہے آئنہ

    پھیر دیتا ہے وہی جو دیکھتا ہے آئنہ

    اس کا ہونا یا نہ ہونا اس طرح مجھ پر کھلا

    آئنے کے سامنے جیسے رکھا ہے آئنہ

    چور دروازے سے گھس آئے بہت بے چہرہ لوگ

    آئنہ خانے میں تنہا رہ گیا ہے آئنہ

    مدتوں کے آشنا نے بھی نگاہیں پھیر لیں

    چھوڑیئے جانے بھی دیجے آئنہ ہے آئنہ

    میں سکندر عزم ہوں فردا پہ ہے میری نظر

    غیر جو دیکھیں تو پیچھے دیکھتا ہے آئنہ

    فکر کی صیقل سے گر مختارؔ ہو روشن ضمیر

    آئنوں میں اس سے بہتر کون سا ہے آئنہ

    مأخذ:

    اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 455)

      • ناشر: کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے