کیوں نہیں آئے یہ مرے سر میں
کیوں نہیں آئے یہ مرے سر میں
زخم بھرتے نہیں دسمبر میں
غور سے دیکھ لوٹنے والے
اور کچھ تو نہیں بچا گھر میں
وقت آخر لگا دیا میں نے
زور جتنا بھی تھا مرے پر میں
اک تو دنیا خلاف ہے میرے
اور تو بھی نہیں مقدر میں
کیا پتہ کب ادھر خزاں آئی
میں تو کھویا رہا گل تر میں
جسم باہر پڑا رہا اور میں
ڈوب کر مر گیا سمندر میں
طیش میں آ گئے میاں سوہلؔ
اور پھر کچھ نہیں بچا گھر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.