Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیوں سانسیں آتی جاتی ہیں مشکل کے ساتھ آج

جاوید قمر لیاقتی

کیوں سانسیں آتی جاتی ہیں مشکل کے ساتھ آج

جاوید قمر لیاقتی

MORE BYجاوید قمر لیاقتی

    کیوں سانسیں آتی جاتی ہیں مشکل کے ساتھ آج

    کچھ تو برا ہوا ہے مرے دل کے ساتھ آج

    کیا بات ہے اکیلا سر آسماں ہے کیوں

    تارے نہیں ہیں کیوں مہ کامل کے ساتھ آج

    جس پر مجھے یقین تھا جس پر غرور تھا

    وہ شخص مل گیا مرے قاتل کے ساتھ آج

    توڑا ہے تو نے دل کو یہ ثابت کروں گا میں

    ہوں سامنے میں تیرے دلائل کے ساتھ آج

    طوفان تو نہیں ہے کوئی آنے والا پھر

    کیوں کشتیاں بندھی ہیں یہ ساحل کے ساتھ آج

    آتی ہے شام ہی سے کسی بے وفا کی یاد

    لگتا ہے رات گزرے گی مشکل کے ساتھ آج

    غافل کسی کی یاد میں اس درجہ تھا قمرؔ

    ٹکرا گیا وہ رہبر منزل کے ساتھ آج

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے