لفظوں پر وشواس نہیں ہے
لفظوں پر وشواس نہیں ہے
خاموشی بھی راس نہیں ہے
جتنا ڈوبا ہوں دنیا میں
اتنی گہری پیاس نہیں ہے
آخر گھر کو لوٹ آؤں گا
ون میں ہوں ونواس نہیں ہے
میں نے کیا کیا درد اٹھائے
تم کو ذرا احساس نہیں ہے
جانے کل ہو کس کے پیچھے
بھیڑ کسی کی داس نہیں ہے
چھوٹی سی ہے میری کہانی
صدیوں کا اتہاس نہیں ہے
اپنی خاک اڑا آیا ہوں
تن پر کوئی لباس نہیں ہے
- کتاب : دھوپ میں بیٹھنے کے دن آئے (Pg. 100)
- Author : سنیل آفتاب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.