لغزش کا اعلان کیا ہم دونوں نے
جرم عظیم الشان کیا ہم دونوں نے
اک دوجے کو آخر حاصل کر بیٹھے
خود اپنا نقصان کیا ہم دونوں نے
پہلے سناٹوں کی محفل لگتی تھی
صحرا کو ویران کیا ہم دونوں نے
لوگ ہمیں اغیار سمجھتے تھے شاید
لوگوں کو حیران کیا ہم دونوں نے
قربانی کا مطلب بھی معلوم نہ تھا
خود کو جب قربان کیا ہم دونوں نے
اک دوجے کو اک لمحہ میں تول لیا
آنکھوں کو میزان کیا ہم دونوں نے
ہونٹھوں کو اک نئی کہانی بخش گئے
دنیا پر احسان کیا ہم دونوں نے
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 113)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.