لو پاؤں ہی اب توڑ لئے ہم نے تو اپنے (ردیف .. ا)
لو پاؤں ہی اب توڑ لئے ہم نے تو اپنے
کہہ دو کہ سفر اب ہمیں کرنا نہ پڑے گا
اس لمحۂ موجود کو جی لینے کی خاطر
کیا عرصۂ ماضی میں اترنا نہ پڑے گا
اس ہجر کے پیراہن سادہ کو پہن کر
پھر ہم کو دوبارہ تو سنورنا نہ پڑے گا
جوڑے ہی چلے جاتے ہیں یہ لوگ یوں خود کو
لگتا ہے کہ اب ان کو بکھرنا نہ پڑے گا
جس طور سے دنیا سے لگے پھرتے ہو ثانیؔ
لگتا ہے تمہیں اب کبھی مرنا نہ پڑے گا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 88)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.