مانتا ہوں بدل رہا ہوں میں
مانتا ہوں بدل رہا ہوں میں
تیرے سانچے میں ڈھل رہا ہوں میں
خواب سا کیا ہے جس کے پیچھے ہوں
نیند میں جیسے چل رہا ہوں میں
وقت چھو کر چلا گیا مجھ کو
اور اب ہاتھ مل رہا ہوں میں
اک نئی زندگی کی چاہت ہے
خود سے باہر نکل رہا ہوں میں
بارہا کیوں گمان ہوتا ہے
تیرے دل کا خلل رہا ہوں میں
زندگی راہ پر نہیں آتی
لاکھ چالیں بدل رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.