محو یاس لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتے
محو یاس لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتے
تم اداس لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتے
بات کرتے رہتے ہو رنج و غم کی ہر لمحہ
غم شناس لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتے
آدمی کو رغبت ہے آدمی کی باتوں سے
آس پاس لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتے
ہر کوئی ہے شیدائی مال و زر کی دیوی کا
بے اساس لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتے
ہے نوازؔ باطل کی خواب گاہ یہ دنیا
حق شناس لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.