Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں اپنی خاک سے پہلے دیا بناتا ہوں

ممتاز اطہر

میں اپنی خاک سے پہلے دیا بناتا ہوں

ممتاز اطہر

MORE BYممتاز اطہر

    میں اپنی خاک سے پہلے دیا بناتا ہوں

    اور اس کے بعد کوئی راستہ بناتا ہوں

    شعاعیں کات کے ٹوٹے ہوئے ستارے کی

    اسی کے تار سے دن کی قبا بناتا ہوں

    یہ کار سخت بھی میرے سپرد ہونا تھا

    میں برف زار میں آتش کدہ بناتا ہوں

    سجا کے اپنی جبیں کا لہو ہتھیلی پر

    اسی کی آب سے اک آئنہ بناتا ہوں

    میں ایک طائر ناواقف خطر کی طرح

    ہوا کی زد پہ نیا گھونسلہ بناتا ہوں

    میں اپنے حلقۂ زنجیر کی وساطت سے

    سکوت محبس جاں میں صدا بناتا ہوں

    یہ شہر جبر ترا نقش پا سہی لیکن

    میں ایک نقش قدم دوسرا بناتا ہوں

    کسی فصیل پہ لکھتا ہوں خواہشیں در کی

    کسی فصیل پہ دست دعا بناتا ہوں

    کنار آب جو اطہرؔ خیام جلتے ہیں

    میں ان کی راکھ سے دریا نیا بناتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے