میں بڑھاتا ہوں روشنی دیکھیں
غور سے گھر کی تیرگی دیکھیں
وقت اب ٹھیک چل رہا ہے مرا
آپ یہ قیمتی گھڑی دیکھیں
کتنے لوگوں کی عرضیاں ہوں گی
اس کی ردی کی ٹوکری دیکھیں
میری حیرت پے جن کو حیرت ہے
اس کی تصویر لازمی دیکھیں
اب لگاتے ہیں دور کی عینک
آنکھیں دیکھی ہیں خواب بھی دیکھیں
مجھ سے پتھر کو منہ چڑھاتا ہے
آئنے کی بہادری دیکھیں
مجھ کو مت روکیں دیکھنے سے اسے
دیکھ سکتے ہیں آپ بھی دیکھیں
- کتاب : آخری تصویر (Pg. 29)
- Author : عمیر نجمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.