میں ایک دل کے اتنے خریدار دیکھ کر
میں ایک دل کے اتنے خریدار دیکھ کر
گھبرا گیا ہوں رونق بازار دیکھ کر
کوئی گواہ ہے ہی نہیں آپ کے خلاف
سکتے میں آ گیا ہوں طرفدار دیکھ کر
تا عمر مجھ کو کوئی سہارا نہ مل سکا
آنسو نکل پڑے ہیں عزادار دیکھ کر
جو لوگ بولتے تھے بکاؤ نہیں ہیں ہم
وہ بک گئے ہیں چشم خریدار دیکھ کر
شہر سکوت کا ہوں طلب گار دوستو
اکتا چکا ہوں رونق بازار دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.