میں مر جاؤں تو میری لاش پر افسوس تم کرنا
میں مر جاؤں تو میری لاش پر افسوس تم کرنا
نہیں ہو پائے گا تم سے مگر افسوس تم کرنا
وہ دن خوشیوں بھرے واپس نہیں آئیں گے اب لیکن
ہمارا آخری ہے یہ سفر افسوس تم کرنا
میں تم کو زندگی کے ایسے دوراہے پہ چھوڑوں گا
ادھر خوشیاں منانا تم ادھر افسوس تم کرنا
مبارک ہو تمہیں سورج تمہارا مل گیا جاؤ
ملےگا جب مجھے میرا قمر افسوس تم کرنا
بسا کر غیر کو گھر میں مرا دل توڑنے والے
مری شادی کی سن کر اب خبر افسوس تم کرنا
غریبوں سے تو نیتا جی نہیں ہے تم کو ہمدردی
مگر پڑ جائے جب ان پہ نظر افسوس تم کرنا
کرو افسوس یوں افسوس کو افسوس ہو تم پر
سنو روشنؔ کہ اب سے اس قدر افسوس تم کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.