میں سبک ہوتا ہوا خواب گراں میں ایسا
میں سبک ہوتا ہوا خواب گراں میں ایسا
آخری شخص ہوں شام گزراں میں ایسا
کیا خبر تھی کہ مرے دیکھتے رہنے سے یوںہی
خون بھر جائے گا تصویر زماں میں ایسا
اب مری آنکھ چراغوں کی طرح دیکھتی ہے
بہتا آیا ہوں میں اس شام رواں میں ایسا
ہو نہ ہو یہ لب خاموش کی سرگرمی ہے
ورنہ کیا آبلہ پڑتا ہے زباں میں ایسا
کبھی حیراں کبھی ویراں تو کبھی شاد آباد
میں خلل ڈالتا آیا ہوں جہاں میں ایسا
- کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 86)
- Author : شاہین عباس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.