میں ترے واسطے لڑتے ہوئے مارا جاتا
میں ترے واسطے لڑتے ہوئے مارا جاتا
عشق والوں میں محبت سے پکارا جاتا
سنگ سے شیشہ بناتے ہیں بنانے والے
کوئی ہوتا تو مرے دل کو سدھارا جاتا
یار لوگوں نے بچھڑنے میں بہت جلدی کی
ساتھ چلتے تو مقدر بھی سنوارا جاتا
میں محبت کے قبیلے کا پیمبر ہوتا
تو صحیفے کی طرح مجھ پہ اتارا جاتا
تیری آنکھوں سے کوئی نظم تراشی جاتی
تیرے ہونٹوں سے کوئی شعر ابھارا جاتا
چاہتا میں تو اسے چھوڑ کے جا سکتا تھا
گاؤں مٹ جاتا جو دریا کا کنارہ جاتا
اب کوئی اور وسیلہ مرے جینے کے لیے
اب ترا ہجر نہیں مجھ سے گزارا جاتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.