میں تم سے یہ نہیں کہتا سوال مت پوچھو
میں تم سے یہ نہیں کہتا سوال مت پوچھو
مگر خدا کے لئے میرا حال مت پوچھو
تمہارے شہر سے اور تم سے دور جانے کا
ہمارے دل کو ہے کتنا ملال مت پوچھو
ہم اپنے یار سے بچھڑے تو کس طرح بچھڑے
تمہیں ہماری قسم یہ سوال مت پوچھو
امیر شہر ہیں یہ ان کا احترام کرو
یہ لوگ کیسے ہوئے مالا مال مت پوچھو
میں کیا بتاؤں تمہیں سیفؔ کتنا مشکل ہے
سخن میں لانا نیا اک خیال مت پوچھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.