میں زندگی کے ساتھ یوں حساب کر کے آ گیا
میں زندگی کے ساتھ یوں حساب کر کے آ گیا
جو تھے معاملات سب خراب کر کے آ گیا
تمام اہل شہر کی سماعتیں نڈھال تھیں
زباں دراز میں بھی تھا خطاب کر کے آ گیا
ابھی وہ آنکھ مرحلے میں تھی کہ بن سکے صدا
میں اس کو پڑھ کے یوں اٹھا کتاب کر کے آ گیا
روایتوں سے کب نکل سکا میں شاعری میں بھی
نظر کو تیر چہرے کو گلاب کر کے آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.