ملال کرتے رہے وقت کے گزرنے کا
ملال کرتے رہے وقت کے گزرنے کا
یہی تو کام بچا تھا ہمارے کرنے کا
ہے کار عشق وہ نیکی کہ عمر بھر ہم کو
ثواب ملتا رہے گا کسی پہ مرنے کا
قریب گاؤں نہیں راہ میں بھی چھاؤں نہیں
کوئی جواز نہیں ہے مرے ٹھہرنے کا
کہیں ملا جمنا جو مجھے وقت تو یہ پوچھوں گا
کہ دام کیا ہے بتا ایک زخم بھرنے کا
عجیب نشہ ہے غائرؔ ی ہوشمندی بھی
کسی طرح بھی یہ نشہ نہیں اترنے کا
- کتاب : اک شام تمہارے حصے کی (Pg. 72)
- Author : کاشف حسین غائر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.