من پی کی رہ تکتے تکتے تھک جائے یہ موہن ریت نہیں
من پی کی رہ تکتے تکتے تھک جائے یہ موہن ریت نہیں
بھور آئے چاند چمکنے سے پہلے یہ ہار ہے جیت نہیں
کوئی مانے نہ مانے بات مری جی ان کو ہی سامنے چاہتا ہے
جگ اس کو جو بھی چاہے کہے چلو موہ سہی یہ پیت نہیں
اب تم بھی مجھ سے روٹھتے ہو ابھی اور ذرا ٹھہرو تارو
وہ آئیں گے وہ آئیں گے سمے اتنی جلدی بیت نہیں
وہ سنکھ بجے گھنگھرو بولے ٹوٹے بندھن چھائی چپ کے
سونی ہی رہے گی یہ نگری کیا میرا کوئی بھی میت نہیں
ہنستی ہے ناچتی جاتی پون کتنی خوش ہے میں کیسے کہوں
پھرتی ہے جس کو ساتھ لیے وہ درد ہے میرا گیت نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.