Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

منظر حیات سوزی کا دیکھا نہ جائے گا

عزیز بگھروی

منظر حیات سوزی کا دیکھا نہ جائے گا

عزیز بگھروی

MORE BYعزیز بگھروی

    منظر حیات سوزی کا دیکھا نہ جائے گا

    ہم سے تو گھر میں چین سے بیٹھا نہ جائے گا

    کٹ جائے سر بلا سے جھکایا نہ جائے گا

    ظالم کو بے گناہ تو لکھا نہ جائے گا

    طوفان سر اٹھائے کہ بجلی کوئی گرے

    گل کی ہنسی کلی کا چٹکنا نہ جائے گا

    مقتل سجاؤ تم کہ صلیبیں کھڑی کرو

    یہ انقلاب وقت ہے روکا نہ جائے گا

    اچھا ہوا کہ فکر نشیمن سے بچ گئے

    احسان بجلیوں کا بھلایا نہ جائے گا

    اب بے قراریوں ہی سے شاید سکوں ملے

    آسودگی میں دل کا تڑپنا نہ جائے گا

    دل کی جہاں ہے قدر نہ قیمت ضمیر کی

    اس انجمن میں ہم سے تو جایا نہ جائے گا

    کرنا ہے تشنگی کا مداوا ہمیں عزیزؔ

    چل کر کسی کے پاس تو دریا نہ جائے گا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے