منظر کو سمجھیے پس منظر میں اتر کر (ردیف .. ھ)
منظر کو سمجھیے پس منظر میں اتر کر
چہرے میں چھپا ہوتا ہے چہرہ بھی بہت کچھ
ہونے پہ ہمیں اپنے بہت ناز ہے لیکن
کہتے ہیں کہ ہوتا ہے نہ ہونا بھی بہت کچھ
محصور کیا ہے مرے اظہار نے اس کو
اس لفظ کے ہو سکتے ہیں معنی بھی بہت کچھ
انجان مسافر کے لیے راہ دکھانے
ہو جاتا ہے گونگے کا اشارہ بھی بہت کچھ
چلنے پہ نہ چلنے پہ ہے موقوف ہمارے
یہ راستہ ٹیڑھا بھی ہے سیدھا بھی بہت کچھ
کیا کم ہے کہ اس حال میں کہتے ہیں غزل لوگ
یہ کیا کہ ہر اک شعر ہو اچھا بھی بہت کچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.