Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

منزل شب سے گزر کر صبح تک آتے ہیں لوگ

سراج اعظمی

منزل شب سے گزر کر صبح تک آتے ہیں لوگ

سراج اعظمی

MORE BYسراج اعظمی

    منزل شب سے گزر کر صبح تک آتے ہیں لوگ

    روشنی بن کر اندھیروں میں اتر جاتے ہیں لوگ

    عالم پیری میں آتا ہے سلیقہ زیست کا

    جاگنے کا وقت آتا ہے تو سو جاتے ہیں لوگ

    اعتبار وعدۂ فردا امید وصل یار

    کیا کھلونے ہیں کہ جن سے خود کو بہلاتے ہیں لوگ

    صرف قربت ہی نہیں شرط رفاقت دوستو

    سامنے رہ کر بھی اکثر دور ہو جاتے ہیں لوگ

    ہم نے دیکھا ہے کہ اکثر مصلحت کی راہ میں

    اپنی ہی دانائی کی سولی پہ چڑھ جاتے ہیں لوگ

    جس دیے کو کل ہوا کی زد پہ رکھا تھا سراجؔ

    اس دیے ہی سے اجالے مانگنے آتے ہیں لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے