موجودگی میں بھی اسے پایا نہیں گیا
موجودگی میں بھی اسے پایا نہیں گیا
یعنی اسے وجود میں لایا نہیں گیا
بکھرا پڑا تھا فرش نگہ پر تمام رات
لیکن وہ خواب مجھ سے اٹھایا نہیں گیا
میں اس کی دھوپ سے تو کبھی کا نکل چکا
دل سے مگر اس عکس کا سایہ نہیں گیا
کیسے میں اپنے آپ کو پہچانتا بتاؤ
آنکھوں سے میری مجھ کو دکھایا نہیں گیا
کچھ اس لئے بھی ٹھوکریں کھانی پڑیں مجھے
میں اپنے راستے سے اٹھایا نہیں گیا
اس کے ہی انتظار میں یہ لوگ ہیں نڈھال
جس شخص سے یہاں کبھی آیا نہیں گیا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 89)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.