موسم کو آزمانا مہنگا پڑے گا تم کو
موسم کو آزمانا مہنگا پڑے گا تم کو
بے وقت چھت پہ آنا مہنگا پڑے گا تم کو
یک طرفہ عشق بے شک حق ہے تمہارا لیکن
پتھر سے دل لگانا مہنگا پڑے گا تم کو
اب سر پھری ہوائیں پتھر اچھالتی ہیں
شیشے کا گھر بنانا مہنگا پڑے گا تم کو
اہل کرم نے جاری فرمان یہ کیا ہے
حق پر قلم اٹھانا مہنگا پڑے گا تم کو
یہ زلزلے یہ طوفاں اب بولنے لگے ہیں
قدرت کو آزمانا مہنگا پڑے گا تم کو
میرے پڑوس ہی میں گھر ہے تمہارا صاحب
میرا مکاں جلانا مہنگا پڑے گا تم کو
او عشق کرنے والو اس طرح ہر کسی کے
دل کو کچل کے جانا مہنگا پڑے گا تم کو
بہتر یہی ہے عاقبؔ لو راہ اپنے گھر کی
موسم یہ عاشقانہ مہنگا پڑے گا تم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.