میرے قریب آئے وہ آ کر چلے گئے
میرے قریب آئے وہ آ کر چلے گئے
سو آرزوئیں دل میں جگا کر چلے گئے
آنکھیں لہو بہاتی ہیں تعبیر کے لئے
تم تو سنہرے خواب دکھا کر چلے گئے
رسوائیاں تمہاری گوارا نہ تھیں سو ہم
محفل سے اپنے زخم چھپا کر چلے گئے
چلمن سے جھانکتا ہوا چہرہ دکھا کے وہ
کچھ اور شوق دید بڑھا کر چلے گئے
احساس کا عذاب رہا ہم پہ رات بھر
احباب اپنا درد سنا کر چلے گئے
حسرت سے دور تک انہیں تکتی رہی نگاہ
مخمورؔ وہ نگاہ چرا کر چلے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.