میرے زخموں کو یوں ہوا دیجے
میرے زخموں کو یوں ہوا دیجے
اب مرا نام تک بھلا دیجے
میں ہوں بیمار چھوڑ کر مجھ کو
اک نئے ڈھنگ سے شفا دیجے
چار پل ساتھ بیٹھ جاؤں میں
پھر بھلے بزم سے اٹھا دیجے
میں نے برسوں تلک وفا کی ہے
آپ اس کی مجھے سزا دیجے
پریتؔ یہ درد تو مقدر ہے
کیوں بھلا اس کو بد دعا دیجے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.