میری بھی دنیا ہے اس پار پہاڑوں کے پار
میری بھی دنیا ہے اس پار پہاڑوں کے پار
تو کبھی ساتھ تو چل یار پہاڑوں کے پار
تم مرے ساتھ چلو تو میں دکھاؤں تم کو
چاند دکھتا ہے چمکدار پہاڑوں کے پار
لوگ دیوار بتاتے ہیں اسے نفرت کی
قیس تو کہتا تھا ہے پیار پہاڑوں کے پار
اس کی آواز بلاتی ہے مجھے آنے کو
بس چلے جانا ہے اس بار پہاڑوں کے پار
جارڈن قیس ہو فرہاد یا پھر ہو ساگرؔ
سب ملیں گے یہ طلب گار پہاڑوں کے پار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.