میری نیندوں کا اجالا مجھے واپس دے دو
میری نیندوں کا اجالا مجھے واپس دے دو
کل جو ٹوٹا تھا وہ سپنا مجھے واپس دے دو
تم سے پائی ہوئی عزت تمہیں لوٹا دوں گا
میرا چھینا ہوا رتبہ مجھے واپس دے دو
جاؤ مت دو مری محنت کا صلہ بھی مجھ کو
تم مرا خون پسینہ مجھے واپس دے دو
خود مرے گاؤں کے لوگوں نے نہ پہچانا مجھے
شہر والو مرا چہرہ مجھے واپس دے دو
پھر نیا چاند پہاڑوں سے اتاروں گا خلیلؔ
میرے ماضی کا اندھیرا مجھے واپس دے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.