ملا جو پیار مجھے تو وہ بے شمار ملا
ملا جو پیار مجھے تو وہ بے شمار ملا
مجھے اسی سے تو اس زندگی کا سار ملا
اسی کو یاد کروں اور گنگناؤں اسے
نہ جانے کیسا یہ مجھ کو تو روزگار ملا
کہاں نصیب میں آسانیاں ہیں میرے اب
مجھے ہمیشہ سے کانٹوں کا ہی تو ہار ملا
دکھی نہ راہ کوئی مجھ کو میری منزل کی
جہاں ملا ہے دھوئیں کا ہی یہ غبار ملا
کرنؔ ہوں میں تو چمک سب کو ہے پسند مری
مجھے اجالا بھی سورج سے بار بار ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.