ملی دل کی اپنے خبر صنم تجھے دل میں جب سے بسا لیا
ملی دل کی اپنے خبر صنم تجھے دل میں جب سے بسا لیا
تری چاہ اپنی تلاش تھی تجھے پا کے خود کو ہے پا لیا
یہ ہنر ہے میری نگاہ کا تو طفیل تیری نگاہ کا
تجھے میں نے اپنا بنا لیا مجھے تو نے اپنا بنا لیا
تھی حیات بار گراں صنم ملے دم بدم مجھے غم ہی غم
ترے ساتھ کا تھا بس آسرا جو یہ بار میں نے اٹھا لیا
سو مصیبتوں سے گھرا ہوا میں زمین پر تھا گرا ہوا
تو اتر کے عرش سے آ گئی مجھے ہاتھ دے کے اٹھا لیا
میں تو ایک زرد سا پھول تھا جو شجر پہ بار فضول تھا
زہے تیری ذرہ نوازیاں جو گلے سے مجھ کو لگا لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.