Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ملنے کی طرح ہم سے وہ اب تک کہاں ملے

خواجہ شوق

ملنے کی طرح ہم سے وہ اب تک کہاں ملے

خواجہ شوق

MORE BYخواجہ شوق

    ملنے کی طرح ہم سے وہ اب تک کہاں ملے

    کم کم ملے کشیدہ ملے بد گماں ملے

    اے کاش زندگی کو وہ جذب نہاں ملے

    دیکھے مجھے کوئی تو تمہارا نشاں ملے

    کس حوصلے سے ہم نے بسر کی ہے زندگی

    طوفاں سے بھی ملے تو بعزم جواں ملے

    نبض چمن پہ بعد میں رکھیں گے انگلیاں

    پہلے ترا مزاج تو اے باغباں ملے

    راحت کی سانس رہزن ذوق سفر ہوئی

    لمحے مسرتوں کے غموں سے گراں ملے

    جب صحبت چمن سے ہی دل اپنا بجھ گیا

    کرنا ہے کیا بہار ملے یا خزاں ملے

    کیا جانے کیوں کسی سے دل اپنا نہ مل سکا

    ملنے کے واسطے تو کئی مہرباں ملے

    دریا لہو کا شہر کی گلیوں میں تھا رواں

    اخبار میں لکھے ہوئے امن و اماں ملے

    وہ پیش پیش تھے جنہیں ہوش سفر نہ تھا

    جو منزل آشنا تھے پس کارواں ملے

    ہر غم سے مستقل ہے تعلق حیات کا

    دیکھیں کہاں سے سلسلۂ داستاں ملے

    پھولوں کو لب کشائی کا حق ہے چمن میں شوقؔ

    زخموں کو کم سے کم کبھی اذن بیاں ملے

    مأخذ:

    چشم نگراں (Pg. 31)

    • مصنف: خواجہ شوق
      • ناشر: حسامی بک ڈپو، حیدرآباد
      • سن اشاعت: 1984

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے