مرے ہنر کو کوئی معجزہ سمجھتا ہے
مرے ہنر کو کوئی معجزہ سمجھتا ہے
تمام شہر مجھے دیوتا سمجھتا ہے
شکیلؔ شاہ کے مانند چاہتا ہے بہت
نمؔ اعظمی بھی مجھے آئنہ سمجھتا ہے
یہ خود فریبی اسے ایک دن ڈبو دے گی
وہ اپنے آپ کو سب سے بڑا سمجھتا ہے
وہ شخص یوں تو حقیقت میں ہے وہی لیکن
مرا گمان اسے دوسرا سمجھتا ہے
اکیلے پن کی اذیت کا کوئی نام نہیں
یہ کرب وہ ہے جسے راستہ سمجھتا ہے
مأخذ:
دھوپ دریا (Pg. 107)
- مصنف: شکیل اعظمی
-
- ناشر: جواز پبلیکیشنز، مالیگاؤں
- سن اشاعت: 1996
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.