مرے قریب رہا وہ کہ مجھ سے دور رہا
مرے قریب رہا وہ کہ مجھ سے دور رہا
کوئی نہ کوئی تعلق مگر ضرور رہا
وہ عادتاً بھی ستم گر ہے کچھ ہمیشہ سے
کچھ اس میں میری وفاؤں کا بھی قصور رہا
کوئی نہ چھین لے پھر مجھ سے میرے ہوش و حواس
اسی لیے میں ہمیشہ نشے میں چور رہا
مرے خلاف گواہوں میں پیش پیش ہے جو
تمام عمر اسی پر مجھے غرور رہا
وہی مٹائے گا نام و نشاں مرا بلراجؔ
مرے وجود پہ جس کو بہت عبور رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.