Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مری بستی میں جتنی لڑکیاں ہیں

براہیم نوری

مری بستی میں جتنی لڑکیاں ہیں

براہیم نوری

MORE BYبراہیم نوری

    مری بستی میں جتنی لڑکیاں ہیں

    خدا کا شکر پردے والیاں ہیں

    میں انساں ہوں فرشتہ تو نہیں ہوں

    سو مجھ میں بھی یقیناً خامیاں ہیں

    تمہارے بن مری حالت ہے ایسی

    بنا پانی کے جیسی کشتیاں ہیں

    چلیں سوچیں ذرا اس مسئلے پر

    ہمارے درمیاں کیوں دوریاں ہیں

    میں خود کو کیوں بھلا سمجھوں گا تنہا

    مری ہمدم مری تنہائیاں ہیں

    کبھی لوگوں کے چہرے بھی پڑھا کر

    رقم چہروں پہ بھی سچائیاں ہیں

    ہمارے اپنے بھی ہیں اجنبی سے

    ہماری جب سے خالی جھولیاں ہیں

    ہمارے دیس میں معیار عزت

    نہیں انسانیت بس کرسیاں ہیں

    مری والے بھی آتے ہیں یہاں پر

    کہ بلتستاں میں ایسی وادیاں ہیں

    خیانت مت کرو خاک وطن سے

    کہ تیرے تن پہ خاکی وردیاں ہیں

    چھپی ہے ان میں ظالم کی تباہی

    لب مظلوم پر جو سسکیاں ہیں

    اسے کہتے ہیں پھولوں سے محبت

    ہمیشہ گلستاں میں تتلیاں ہیں

    نہ گھورو راہ چلتی لڑکیوں کو

    تمہارے گھر میں بھی تو بیٹیاں ہیں

    وہ جن کو دیکھ کر رب یاد آئے

    جہاں میں ایسی بھی کچھ ہستیاں ہیں

    اٹھا لائے تو ہو تم سیپیوں کو

    مزین موتیوں سے سیپیاں ہیں

    نہ گھبرانا اے نوریؔ مشکلوں سے

    کہ مشکل میں چھپی آسانیاں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے