مری منت مرے اصرار پر جانا نہیں پیارے
مری منت مرے اصرار پر جانا نہیں پیارے
نہ مانے دل اگر تیرا تو پھر آنا نہیں پیارے
یہ نسبت جسم کی ہے کیا بھروسہ ہے رہے کب تک
بدن کے نام پر اب کوئی یارانہ نہیں پیارے
کچھ اتنے ہوش کے اسرار کھلتے جاتے ہیں اس پر
ترا دیوانہ اب اتنا بھی دیوانہ نہیں پیارے
مرے خوابوں میں آ کر اب تجھے تکلیف ہی ہوگی
مرے خوابوں میں اب کوئی پری خانہ نہیں پیارے
میں اپنی ہار کو تسلیم کر بیٹھا ہوں اور خوش ہوں
کوئی امید پھر سے مجھ کو دکھلانا نہیں پیارے
کسی کے سامنے کمزور مت ہونا مرے ترکشؔ
کسی کے سامنے دامن کو پھیلانا نہیں پیارے
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 54)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.