محبت رنگ لاتی ہے جوانی کی بہاروں میں
محبت رنگ لاتی ہے جوانی کی بہاروں میں
نگاہیں ڈھونڈ لیتی ہیں صنم گر کو ہزاروں میں
زمانے سے الگ اپنا ہمیں انداز رکھنا ہے
چلو چل کے رہیں ہم تم شرافت کے دیاروں میں
جنہیں پاگل سمجھنے کی زمانہ بھول کرتا ہے
وفا محدود رہتی ہے انہیں الفت کے ماروں میں
سمندر پار کرنے کا ارادہ تھا بہت اپنا
مگر کشتی مری مکتاؔ الجھ بیٹھی کناروں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.