معاف کرنا کہ اور ہمت نہیں کریں گے
معاف کرنا کہ اور ہمت نہیں کریں گے
نہ ہو تماشہ سو رقص وحشت نہیں کریں گے
اداس لڑکوں کو کیوں سمجھتی نہیں یہ دنیا
اداس لڑکے کبھی شکایت نہیں کریں گے
کہاں تلک جوڑیں ٹوٹے دل کو سو طے کیا ہے
مکاں گرے تو گرے مرمت نہیں کریں گے
وہ لاکھ دشمن سہی ہمارا مگر اصولاً
جو در پہ آیا تو ہم فضیحت نہیں کریں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.