Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے بخشی خدا نے کون روکے گا زباں میری

شمسی مینائی

مجھے بخشی خدا نے کون روکے گا زباں میری

شمسی مینائی

MORE BYشمسی مینائی

    مجھے بخشی خدا نے کون روکے گا زباں میری

    تمہیں ہر حال میں سننی پڑے گی داستاں میری

    کبھی تو شاہراہ زندگی تھی کہکشاں میری

    مگر اب کارواں میرا نہ گرد کارواں میری

    ابھی لوگوں کے دل میں خار کی صورت کھٹکتا ہوں

    ابھی تک یاد ہے اہل چمن کو داستاں میری

    مرے گزرے ہوئے تیور ابھی بھولی نہیں دنیا

    ابھی بکھری ہوئی ہیں ہر طرف پرچھائیاں میری

    مری آنکھوں میں آنسو ہیں نہ ہونٹوں پہ تبسم ہے

    سمجھ میں کیا کسی کے آئے گی طرز فغاں میری

    مری فطرت کو کیا سمجھیں گے یہ خواب گراں والے

    سویرے کے ستارے کی چمک ہے رازداں میری

    تری راہ طلب میں زخم سب سینے پہ کھائے ہیں

    بہار گلستاں میری حیات جاوداں میری

    مأخذ:

    شاعر خوشنوا حضرت شمسی مینائی (Pg. 54)

      • ناشر: عثمان شمسی مینائی
      • سن اشاعت: 2004

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے