Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے خبر ہے رلائے گی زار زار مجھے

نسرین سید

مجھے خبر ہے رلائے گی زار زار مجھے

نسرین سید

MORE BYنسرین سید

    مجھے خبر ہے رلائے گی زار زار مجھے

    یہ ایک طرفہ محبت تو دے گی مار مجھے

    ترس گئی ہوں ترے لمس کی تمازت کو

    نہ منجمد کہیں کر دے یہ انتظار مجھے

    مجھے نہیں ہے محبت میں دیوتا ہونا

    میں تھک چکی ہوں اب اس اوج سے اتار مجھے

    کبھی تو دیکھ ترے در پہ آن بیٹھی ہوں

    کبھی تو اپنے غلاموں میں کر شمار مجھے

    نہ دیجو عشق میں مجھ کو قناعتوں کا سبق

    کہ چاہیے ہے ترا لطف بے شمار مجھے

    بسر کروں تری قربت میں اپنی عمر تمام

    میں چاہتوں سے بھرا وقت ہوں گزار مجھے

    قرار دل کو میسر نہ چین تن کو مرے

    لگایا عشق نے کیسا یہ اضطرار مجھے

    سخن کو ملتی ہے تاثیر کھلتے زخموں سے

    یہ رنج و غم تو ہوئے خوب سازگار مجھے

    کبھی تو کھل کے کرے بات کھل گیا نسریںؔ

    سخن کے باب میں اس کا یہ اختصار مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے