مکمل ضبط بھی کر لیں تو یہ صدمے نہیں جاتے
مکمل ضبط بھی کر لیں تو یہ صدمے نہیں جاتے
کہ تجھ سے اب ہمارے راز بھی رکھے نہیں جاتے
ہمارے سر کی تہمت ہے تمہارے پیر کے چھالے
ہمارے گھر کو کوئی راستے کچے نہیں جاتے
شکستہ عشق کی یادیں چلو اب دفن کرتے ہیں
جنازے گھر میں اتنی دیر تک رکھے نہیں جاتے
ہمارا دل بھی اس اجڑے ہوئے مسکن کے جیسا ہے
گلی کے جس گھروندے میں کبھی بچے نہیں جاتے
یقیں مانو اسے کافی سلیقہ ہے محبت کا
کہ ہم پتھر دلوں والے یوںہی پگھلے نہیں جاتے
تو یہ سادہ دلی لے کر کبھی بھی عشق مت کرنا
کہ پتے کھیلنے ہرگز کبھی اندھے نہیں جاتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.